19 جولائی، 2016، 1:40 PM

کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر چار روزہ احتجاجی تحریک کا آغاز

کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر چار روزہ احتجاجی تحریک کا آغاز

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فو کے مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر چار روزہ احتجاجی تحریک آج شروع کی جارہی ہے۔ کشمیر میں کرفیو کا آج بارہواں روز ہے۔ شہریوں کو کھانے پینے کے سامان کی قلت کا سامنا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فو کے مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر چار روزہ احتجاجی تحریک آج شروع کی جارہی ہے۔ کشمیر میں کرفیو کا آج بارہواں روز ہے۔ شہریوں کو کھانے پینے کے سامان کی قلت کا سامنا ہے ۔
کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے گیارہ روز سےوادی میں فون اور انٹرنیٹ سمیت تمام ذرائع مواصلات منقطع کررکھے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر کا رابطہ دنیا بھر سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ادھر مسلسل کرفیو کے باعث وادی بھر میں کھانے پینے کے سامان کی قلت ہے۔ ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں جاں بحق کشمیریوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد نوجوان بچے زخمی ہیں۔ حریت کانفرنس نے آج سے وادی میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1865608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha